شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کاروائیاں،4 ملزمان کوگرفتار

 
0
284

کراچی، مارچ 06 (ٹی این ایس): رینجرز نے شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے4 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے ان کاروئیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکس کے علاقے سے 2 ملزمان عالمگیر عرف عالم اور  نوید عرف پچیس  کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔دونوں ملزمان بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا ہاوسسز پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان نے کہا کہ بلدیہ اور اتحاد  ٹاون سے2 ملزمان  شاہ حسین اور محمد اسلم عرف راڈو کو گرفتار کیا گیا جومنشیات فروشی اور اسٹریٹ فکرائمز سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

گرفتار چاروں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔