اپریل کے آخر میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح، 2020ء تک ہم پی آئی اے کے خسارے کو ختم کردیں گے، سردار مہتاب عباسی

 
0
2146

حکومتی اصلاحات کے باعث پی آئی اے کی سیلز میں تیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے: سی ای او پی آئی اے
اسلام آباد، مارچ 06 (ٹی این ایس): وزیرِ اعظم کے مشیربرائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کئے جانے کے علاوہ 2020ء تک پی آئی اے کے خسارے کو ختم کردیا جائےگا۔

 یہ بات انھوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پی آئی اے کی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ جب میں پی آئی اے میں آیاتو ادارہ کی کوئی اچھی شہرت نہیں تھی اب پی آئی اے میں بہت بہتری آئی ہے میں کافی پرامید ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک کی ایئرلائیز کو پاکستان میں بزنس کرنے کی آزادی ہے جس کے باعث ہمارے ملک سے دوسری ایئرلائینز کثیر زرمبادلہ کماکر لے جاتی ہیں۔

 انھوں نے مزئد کہا کہ سابق سی ای او کے خلاف کیس ایف آئی اے میں ہے جس نے غلط کیا ہوگا اسکے خلاف کاروائی ہوگی۔ہمارے پاس ملازمین زیادہ ہیں۔ فالتو سٹاف کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اپریل کے آخر میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگا۔ممبران قومی اسمبلی کی ٹکٹوں کے پیسے حکومت دیتی ہے۔ پی ائی اے اپنے طیاروں کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے 2020ء تک ہم پی آئی اے کے خسارے کو ختم کردیں گے ۔
اس موقع پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر( سی ای او)مشرف رسول سیان نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ حکومتی اصلاحات کے باعث پی آئی اے کی سیلز میں تیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کا ایک حصہ ہے۔پی آئی اے کی بنیاد فاطمہ جناح کے کہنے پر رکھی گئی تھی۔ کیبن کریو کسی بھی ائر لائنز کا چہرہ ہوتا ہے آپ تمام لوگ بھی پی آئی اے کا چہرہ ہیں۔ ہمارا سارا سٹاف بہترین اور تربیت یافتہ ہے۔پی آئی اے ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر سردارمہتاب خان نے اچھی کارکردگی دکھانے والے سٹاف میں شیلڈتقسیم کئے۔