پریس کلب ڈہرکی  کے سامنے تھوری برادری کا دو نوجوانوں کی گرفتاری پر پولیس حکام کے خلاف احتجاج، پولیس کا  لاعلمی کا اظہار

 
0
437

ڈھرکی، مارچ 06 (ٹی این ایس):ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی  کے سامنے تھوری برادری نے ڈی ایس پی اباڑو،ایچ او اباڑو اورایس ایچ او ڈہرکی  کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے  الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دن سے ان کےدو نوجوانوں، وزیر اور کانجی کو پولیس نے یرغمال بناکر رکھا ہے۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی اباڑو نے بھاری رشوت طلب کی ہے اور رشوت نہ دینے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے

ڈہرکی ایس ایچ او سے جب ٹی این ایس کے ذرایع نے  رابطہ کیا تو انھوں نے اپنے مؤقف میں تھوری برادری کے مذکورہ نوجوانوں کی گرفتاری سے صاف انکار کردیا اور اس ضمن میں مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔ ایس ایچ او  اوباڑو نے بھی یہی مؤقف دیا ہے۔

تاہم دوسری طرف کانجی تھوری کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اسکی ون ٹوفاء موٹر سائیکل بھی ڈہرکی پولیس اسٹیشن پر کھڑی ہے

تھوری برادری کا کہنا تھا کے ہماری زمیندار وزیراحمد مہر کا ایس ایس پی گھوٹکی کے خلاف کورٹ میں پٹیشن درج ہے اس پٹیشن کو ختم کرنے کے لیئے ہمارے نوجوانو کو یرغمال کر رکہا ہے

مظاہرین نے حکمرانوں اور اعلیٰ افسران کو  اس معاملہ کا نوٹس لیکر نوجوانوں کی رہائی عمل میں لانے اور  ذمہ دار پولیس افسراں کے خلاف کاروئی کرنے کا مطالبہ کیا۔