پی ٹی آئی کی شاہ کوٹ میں مبینہ طور پرایم ایس ایف کے ہاتھوں پارٹی کی طلباء شاخ آئی ایس ایف کے کارکن کی شہادت کی شدید مذمت

 
0
377

اگرذمہ داران کی گرفتاری میں لیت ولعل سے کام لیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کا پلان دیں گے: فواد چوہدری کی دھمکی

اسلام آباد، ،مارچ  08 (ٹی این ایس):تحریک انصاف نے شاہ کوٹ میں مبینہ طور پرمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کے ہاتھوں انصاف سٹوڈنٹس   فیڈریشن  (آئی ایس ایف) کے کارکن کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے مذمتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی رانا ارشد اور دیگر نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سرپرستی میں پنجاب میں سیاسی مخالفین کا قتل عام ناقابل قبول ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے حواری حکومت میں بیٹھ کر مخالفین کی جانیں لے رہے ہیں۔ نون لیگ اور تحریک طالبان کی سوچ میں ہم آہنگی اور مکمل مماثلت ہے۔ ماڈل ٹاؤن قتل عام میں بھی حیوانیت پر مبنی یہی سوچ کارفرما تھی۔

انھوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگرذمہ داران کی گرفتاری میں لیت ولعل سے کام لیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کا پلان دیں گے۔