وزیر اعظم کا حکومت کی جانب سے خواتین کے حقوق اور انکو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھانے کے عزم کا اعادہ 

 
0
359

اسلام آباد مارچ 8(ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے حکومت کی جانب سے خواتین کے حقوق اور انکو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بھی خواتین کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں ٗیہ مسائل ہماری مشترکہ کوششوں سے حل ہوں گے ٗ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پرخواتین کے حقوق کے تحفظ، انکو معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے اور انکو ترقی کیلئے سازگار فضاء فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم آفس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ٗتقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وریر اعظم نے کہاکہ عالمی دن کے موقع پرملک بھر کی خواتین کو سماجی، سیاسی، معاشی اور زندگی کے دیگر شعبہ جات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی تمام تر کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے تاکہ جہاں ہماری خواتین کے سماجی، معاشی، معاشرتی اور سیاسی حقوق کا تحفظ ہو سکے وہاں ان کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیوں کے مطابق آگے بڑھنے کے موقع میسر آسکیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے یہ بات کہتے ہوئے بھی بے حد فخر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ اگر کسی نے پائلٹ بن کر اور فضا کی بلندیوں میں پہنچ کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے تو کسی نے قلم کی طاقت سے اپنا اور ملک کا نام سربلند کیا ہے۔ حکومتی ادارے ہوں یا پرائیویٹ سیکٹر، ہر سطح پر پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت اور محنت سے اپنا مقام پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، حکومتی اداروں بشمول مختلف وزارتوں اور تعلیم و صحت کے میدان میں خواتین کی خدمات و کارکردگی پر خراجِ تحسین کرتے ہیں
انہوں نے کہاکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں پارلیمنٹ، حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے کردار کو خراجِ تحسین کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی خواتین کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں ٗیہ مسائل ہماری مشترکہ کوششوں سے حل ہوں گے انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پرخواتین کے حقوق کے تحفظ، انکو معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے اور انکو ترقی کیلئے سازگار فضاء فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے خواتین کے حقوق اور انکو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے