اسلام آباد: صدر مملکت کی اسلام آباد میں بچی کے واقعے پر تمام متعلقہ اداروں کو قانونی کارروائی کی ہدایت

 
0
368

اسلام آباد، مارچ 09 (ٹی این ایس):  سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسا شخص چیئرمین سینیٹ دیکھنا چاہتے ہیں جس کی جمہوریت کے لئے کمٹمنٹ ہو، رضا ربانی کی پارٹی قیادت ان کا نام نہیں دینا چاہتی تو ہم اپنے اندر ایسے بندے کو تلاش کر رہے ہیں جو معیار پر پورا اترے ، رضا ربانی کا بطور چیئرمین سینیٹ نام اس لئے دیا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ کو روکا جائے،ہم سینیٹ میں واحد اکثریتی جماعت ہیں اور ہمارا حق ہے کہ اپنا امیدوار دیں ایسے لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے وزیراعظم کو نکالا گیا،نیب ریفرنسز جعلی ہیں، سب سیاسی ایجنڈے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ میں3 مرتبہ وزیراعظم اور 2 بار وزیراعلیٰ رہا تاہم کبھی کرپشن کا مرتکب نہیں ہوا،مجھے مکمل اطمینان ہے کہ کبھی کرپشن نہیں کی،میرے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا، لگتا ہے کوئی بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف نیب ریفرنسز جعلی ہیں، 6 مہینے ہوگئے آج تک پتا نہیں چل سکا کہ نواز شریف پر الزام کیا ہے،کہا جارہا تھا کہ رابرٹ ریڈلی آئے گا اور ہمارے خلاف گواہی دے گا لیکن اس کی گواہی ہمارے حق میں آئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی کام کی چیز اب تک سامنے نہیں آئی، 6 ماہ میں کچھ نہیں ملا تو اگلے دو ماہ میں کیا ملے گا، سب سیاسی ایجنڈے کے تحت کیا جا رہا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ابھی تک کچھ نہیں پتاکہ ان ریفرنسز میں ہے کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ واجد ضیا نے کل کہا کہ والیم ٹین غیر متعلقہ ہے،تحقیقات اب ہو رہی ہیں تو پہلے کیا پیش کیا گیا، میری پیدائش سے پہلے کے اثاثے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے چیئرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی کا نام دیا، رضا ربانی اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور موزوں آدمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر کمزور بندہ بٹھانا نہیں چاہتے، اپوزیشن اور ہماری خواہش تھی کہ رضا ربانی چیئرمین سینیٹ بنیں اور وہ ہمارے معیار پر بھی پورا اترتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے جس کے لئے ہم تیار ہیں، بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی تھی جو ایک بری ریت ہے اور اس کا سد باب ہونا چاہیے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم سینیٹ میں واحد اکثریتی جماعت ہیں اور ہمارا حق ہے کہ اپنا امیدوار دیں، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کو ملا کر اچھی تعداد بن جاتی ہے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی تو آصف زرداری سے کافی دوستی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بھی بڑے دوست ہیں۔