عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں، خوا مخواہ پاکستان کے میڈیا نے انہیں لیڈر بنایا ہوا ہے ٗمولانا فضل الرحمن 

 
0
353

اسلام آباد مار چ9(ٹی این ایس)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں، خوا مخواہ پاکستان کے میڈیا نے انہیں لیڈر بنایا ہوا ہے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں، کھل کر کہتے کہ آصف زرداری ان کے لیڈرہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے دونوں گروپس کو قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں کسی نتیجے پر پہنچنے دیں ہم چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو کسی ایک متفقہ امیدوار پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں، خوا مخواہ پاکستان کے میڈیا نے انہیں لیڈر بنایا ہوا ہے، انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کھل کر کہتے کہ آصف زرداری ان کے لیڈرہیں۔