خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی جماعتوں کے اتحادکل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک سمینارکا اہتمام

 
0
689

اسلام آباد، مارچ 09 (ٹی این ایس): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی جماعتوں کے اتحادکل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک سمینارکا اہتمام کیاگیا۔جس میں قائدین حریت نے مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی حالت زارپر تشویش کا اظہارکیا۔

مقررین نے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی سب سے زیادہ اور کئی اعتبار سےکشمیری خواتین متاثر ہوتی ہیں اوردنیاجانتی ہے کہ بھارتی قابض افواج پچھلے 29سالوں سے تحریک آزادی کے خلاف خواتین پر مظالم کو ہتھیارکے طورپر استعمال کررہی ہیں۔
مقررین نے کہاکہ قابض افواج نے ہزاروں افراد کو ماؤرائے عدالت قتل کیایا انہیں ہمیشہ کے لئے غائب کردیا۔جس سے تقریباً دس ہزار خواتین متاثرہوئیں۔


انھوں نے مزیدکہاکہ حواء کی یہ بیٹیاں کشمیرمیں لٹتی رہیں مگرانسانیت کے عملبردارٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی تحقیقاتی شاخ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق1989 سے بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہوئے 94،930 کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔اس عرصہ کے دوران 22،866 خواتین بیوہ ہوئی ہیں جبکہ سیتا کت راون صفت فوجیوں نے 11،043عفت مآب خواتین کی عزت ریزی بھی۔ایک لاکھ سات ہزار یتیم بچوں سے بھی کشمیری خواتین ہی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔