اسلام آباد، سیکورٹی اداروں کا سرچ آپریشن خاتون سمیت 5افراد گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 
0
343

اسلام آباد مارچ 10(ٹی این ایس)آپریشن ردالفساد کے تحت حساس اداروں کی جانب سے  آج صبح اسلام آباد سے متصل علاقوں میں  کاروائی کی گئی۔تفصیلات  کے مطابق سیکٹر جی بارہ ،میرابادیہ اور رمنا کے علاقوں میں سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کےدوران 121 گهروں کی تلاشی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔بعد ازاں گرفتار مشکوک افراد کو مزید تحقیقات کے لئے ملحقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔