امام کعبہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

 
0
597

لاہور مارچ 10(ٹی این ایس): امام کعبہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ پاکستان میں موجود ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے امام کعبہ کی پاکستان میں موجودگی کے پیش نظر انہیں جاتی امرا میں ناشتے پر دعوت دی لیکن امام کعبہ نے نواز شریف کی پیشکش ٹھُکرا دی۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ کسی متنازع شخصیت سے نہیں مل سکتا۔