عراقی عدالت نے ابوبکر البغدادی کی گرفتار بہن کو سزائے موت سنا دی

 
0
487

بغداد مارچ 10(ٹی این ایس)ایک عراقی عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی گرفتار بہن کو موت کی سزا کا حکم سنادیا ۔ البغدادی کی بہن پر جہادیوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بہن کو دی گئی سزا کے حوالے سے بیان عراق کی اعلیٰ ترین عدالتی ادارے سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار بائرکدار نے جاری کیا۔ ترجمان کی جانب سے البغدادی کی بہن کی حوالے سے تفصیلات اور نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ عدالت میں استغاثہ نے اپنے الزامات کے حق میں مضبوط شہادتیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ البغدادی کی بہن داعش کے جنگجوؤں کی ضروریات پوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی اور اس سپلائی کے نتیجے میں ان شدت پسندوں نے کئی دہشت گردانہ حملے بھی کیے تھے۔بائرکدار نے یہ بھی بتایا کہ البغدادی کی بہن اسلامک اسٹیٹ کی مالی معاونت بھی کرتی تھی اور عدالت میں اس مناسبت سے شواہد بھی پیش کیے گئے تھے۔