بھارتی کسانوں کا قرضوں کی معافی کے لیے لانگ مارچ اوردھرنا

 
0
297

ممبئی,مارچ 12(ٹی این ایس) :ممبئی مالیا نے قرضوں کے خلا ف دھرنے کے لئے ہزاروں کسان ممبئی پہنچ گئے، کسانوں کا یہ منصوبہ ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے اسمبلی کا گھیراو کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسان اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ننگے پیر اور پیدل آئے ،کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر سے قرضے کو مکمل معاف کیا جائے اور ان کو منصفانہ تنخواہ اور ان کی قبائلی زمین منتقل کی جا ئے جو سالوں تک باڑیں تیار کرتی رہی ہیں۔ کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بجلی کے بل پر قرض کو معاف کیا جائے اور ان کے مسا ئل حل کئے جائیں ،ان مقاصد کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں مقا می قبائلیوں نے شرکت کی ۔ احتجا ج کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً 50ہزار تک پہنچ گئی ۔