غوطہ مسلسل حملوں کی لپیٹ میں،شامی فورسزکی بمباری سے مزید 27جاں بحق

 
0
309

دمشق,مارچ 12(ٹی این ایس) :شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں روسی فوج کی موجودگی اور تعاون سے اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ بمباری کے نتیجے میں مزید 27 شہری جاں بحق اور55 زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب شامی اپوزیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ الغوطہ سے محفوظ انخلاء کے لیے اسد رجیم کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں روسی فوج کی موجودگی اور تعاون سے اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ بمباری کے نتیجے میں مزید 27 شہری جاں بحق اور55 زخمی ہوگئے ۔ادھراپوزیشن گروپ فیلق الرحمان کے ترجمان وائل علوان نے بتایا کہ جنگجوؤں کی مشرقی الغوطہ سے واپسی یا ماضی کی طرح انخلاء کے معاہدوں کی طرز پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ روسی اور اسدی رجیم کے جنگی طیارے مشرقی الغوطہ کی فضاء میں مسلسل پروازیں اور بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ادھرعسکری ذرائع نے بتایا کہ حموریہ شہر میں اپوزیشن اور شامی حکومت کے درمیان جنگجوؤں کے انخلاء کے لیے بات چیت کی خبریں آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حموریہ سے عسکریت پسندوں اور عام شہریوں کو محفوظ طورپر نکلنے کے لیے بات چیت جاری ہے مگر فیلق الرحمان نامی اپوزیشن گروپ کا کہنا تھا کہ اس نے شامی فوج کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی بات چیت جاری ہے۔