افغان فورسزاورطالبان کے درمیان جھڑپیں،آٹھ اہلکار،25جنگجوہلاک

 
0
328

کابل مارچ 13(ٹی این ایس):افغان سکیورٹی فورسز ضلع اناردارا پر طالبان کا قبضہ ختم کرنے کی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس دوران لڑائی میں آٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 32طالبان عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے ، اناردارا کی لڑائی میں افغان فوج کو جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پندرہ سکیورٹی اہلکار لاپتا ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس لڑائی میں کم از آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کے مرنے اور پندرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پچیس طالبان عسکریت پسند بھی ہلاک کر دیے گئے ،ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ اناردارا کی لڑائی میں افغان فوج کو جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پندرہ سکیورٹی اہلکار لاپتا ہیں۔ اناردارا مغربی افغان صوبے فراہ میں واقع ہے۔ حالیہ عرصے میں یہ صوبہ عسکریت پسندوں کے حملوں کا مرکز بن چکا ہے