سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

 
0
354

ڈھاکہ مارچ 13(ٹی این ایس)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ملک کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خالدہ ضیاء کو گزشتہ ماہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔ خالدہ ضیاء کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور ان کے وکیل مودود احمد کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم کو چار ماہ کے لیے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ خالدہ ضیاء کی رہائی کے اس فیصلے سے ان کی جماعت کے رواں برس دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں شمولیت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔