اسلام آباد میں ایک سال کے دوران 550 خواتین کا اقدام خودکشی 

 
0
375

اسلام آباد مارچ 13(ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت میں طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق ایک سال کے دوران 550 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال نے طالبات اور شادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی، خود کشی کی شرح میں زیادہ ترشادی شدہ خواتین ٗ کئی طلباء شامل ہیں۔ترجمان ہسپتال نے بتایا کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباؤ، معاشی وگھریلومسائل ہیں جبکہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔