رانا ثناء اللہ کی عمران خان پر جوتا  پھینکے جانے کی مذمت،کہا صورتحال یہی رہی تو’’ جوتا کلب‘‘ کا ممبر بننے سے کوئی بھی نہ بچ سکے گا

 
0
2655

فیصل آ باد، مارچ  13(ٹی این ایس): صوبائی وزیر قانو ن پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی شخصیت پر جوتا پھینکنے کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی،معاملات پر کنٹرول نہ کیا تو کوئی بھی ’’ جوتا کلب‘‘کا ممبر بننے سے بچ نہ سکے گا ۔
نجی ٹی ویسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کا گجرات میں عمران خان کی جانب جوتا پھینکنے کے واقعے پر  ردعمل دیتے  ہوئے کہناتھا کہ اس طرح کے شرمنا ک واقعے کی پہلے بھی مذمت کی گئی اور آج بھی مذمت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  پچھلے کچھ عرصے سے جس طرح ملک میں جوتا مہم شروع کی گئی ہے اس پر کنٹرول نہ کیا گیا اور صورتحال یہی رہی تو’’ جوتا کلب‘‘ کا ممبر بننے سے کوئی بھی نہ بچ سکے گا اورسب پر جوتے اچھالے جائیں گے ۔رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے واقعات پر مل بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل گجرات میں جلسے سے خطاب کے اختتام پر ابھی عمرا ن خان  کارکنوں کا شکریہ ادا کر ہی رہے تھے کہ نیچے سے کسی نے عمران خانکی طرف جوتا پھینکا گیا جوکپتان کے ساتھ کھڑے علیم خان کے ’’ سینے ‘‘ پر جا لگا۔