لاہور کے بعد کراچی میں بھی دھماکہ، لیاری شاہ مزاری میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب   دستی بم سے حملہ کیا گیا

 
0
315

کراچی،مارچ 14 (ٹی این ایس): کراچی میں دستی بم حملہ ، پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری شاہ مزاری میں دستی بم حملہ ہواہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجر ز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے,جس جگہ دستی بم دھماکہ ہوا اس کے قریب ہی ایک سیاسی جماعت کا دفتر بتایا جا رہا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد شہید اور31افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔