ن لیگ کے اسلام آباد کے سینئر نائب صدر، میڈیا آرڈینیڑ، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف علی اعوان اور ضلع اسلام آباد کے صدر خرم نواز اور الیاس مہربان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

 
0
528

اسلام آباد، مارچ 14 (ٹی این ایس): دارالحکومت اسلام آباد سے بھی نون لیگ کی وکٹ گرگئی،نون لیگ اسلام آباد کے میڈیا کوآرڈینیڑ طارق دلدار چوہدری تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

نون لیگ اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ طاہر نواز بھی پارٹی چھوڑ گئے ،دونوں نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں  پی ٹی آئی کےسینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف علی اعوان اور ضلع اسلام آباد کے صدر خرم نواز اور الیاس مہربان بھی شریک ہوگئے ہیں۔

طارق دلدار اور طاہر نواز نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والے نون لیگی قائدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طارق دلدار اور راجہ طاہر نواز کی شمولیت اسلام آباد تحریک انصاف میں عمدہ اضافہ ہے۔