لوئی بھیر کی نجی سوسائٹی میں گزشتہ شب چوری کی واردات، فوٹیج میں چور کا چہرہ واضع مگر پولیس کا اسے پکڑنا تو درکنار FIR درج کرنے سے بھی انکار

 
0
441

راولپنڈی، مارچ 14 (ٹی این ایس): تھانہ لوئی بھیر کے پوش علاقہ کی ایک نجی سوسائٹی میں گزشتہ شب چوری کی واردات وقوع پذیر ہوئی ہے۔

ٹی این ایس کو حاصل اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص بلڈنگ کے باہر رات گئے موقع کی تلاش میں موبائل کان کے ساتھ لگأئے گھوم رہا ہے۔

موقع ملتے ہی چور نے 125-موٹرسائیکل نمبر RIN-7553 کا تالہ توڑا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

راولپنڈی کے رہائشی سلیمان نے واقع کی اطلاع 15 پر بھی دی اور تھانہ لوئی بھیر میں FIR کی درخواست بھی دی لیکن 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس کی FIR  درج نہیں کی جاسکی۔

فوٹیج میں ملزم کا چہرہ آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، بتایا جاتا ہے کہ پولیس ملزم ڈھونڈنے کے بجائے ایف-آئی-آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے