رائے ونڈ دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہید ہوئے، نشانہ پولیس تھی: ڈی آئی جی آپریشن لاہور

 
0
412

لاہور ، مارچ 14 (ٹی ین ایس): ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے رائے ونڈ پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کا نشانہ پولیس تھی اور  دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نےرائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ پولیس کو ٹارگٹ بنا کر پولیس چوکی کے قریب کیا گیا ،اے ایس پی رائے ونڈ  اور ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقاتی ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں ،ابھی ابتدائی اطلاعات ہیں اس لئے دھماکے کے بارے میں مزید کچھ کہنا قبل ا’ز وقت ہے تاہم دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی ہے ۔