مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ آج افغانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

 
0
643

اسلام آباد مارچ 17(ٹی این ایس) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ آج افغانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کریں گے۔ترجمان مشیر قومی سلامتی کے مطابق ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کررہے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی اپنے افغان ہم منصب اور افغان سیکیورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔ترجمان کے مطابق مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے اور پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔