سیالکوٹ میں بچی کو پٹخنے والے معطل سب انسپکٹر نے  بچی کے والد کو اسکے گھر جاکر اور چچا کو تھانے بلا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
502

سیالکوٹ،مارچ 18 (ٹی این ایس):   سیالکوٹ کے علاقے دھیراسندھا میں سب انسپکٹرنے عدالت سے ضمانت کروانے والے شہری کے گھرپردھاوا بول دیا اواس کی معصوم بچی پرتشدد کیا۔

تھانہ صدر سیالکوٹ میں تعینات سب انسپکٹر بپھر گیا عدالت سے عبوری ضمانت کرواکر شاملِ تفتیش ہونیوالے دھیرا سندھا کے عمران کے گھر پر سب انسپکٹر طاہر نے دھاوا بول دیا.

عمران نے الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے عدالت سے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور شاملِ تفتیش بھی ہُوا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے مخالفین کو خُوش کرنے کے لئے آج سب انسپکٹر نے ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا ہے.

نیوز پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بپھراسب انسپکٹر کس طرح پھول جیسی بچی کو موٹرسائیکل سے اٹھا کر زمین پر پٹخ رہا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے شخص پر بھی سب انسپکٹر نے مبینہ تشدّد کیا ہے۔

نہ صرف بلکہ  معطل اہلکار طاہر نے بچی کے چچا کو  بھی تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

دریں اثناءپولیس کی جانب سے متاثرین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی دررج کر لیا گیا جس میں 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں ایک سال سے بیرون ملک مقیم شخص کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔