صوابی  کے علاقہ میں  نائب ناظم روح الامین کی طرف سےاولڈ ایج بینیفٹس انسٹٹیوشن(EOBI) سے مراعات کے حصول کے لئے مقامی  بزرگ شہریوں کی رضاکارانہ امداد، شریوں کا اظہار تشکر

 
0
365

 پشاور، مارچ 18 (ٹی این ایس):صوابی  کے علاقہ تورڈھیر  میں  نائب ناظم روح الامین بڑھاپے کی مراعات سے متعلق قومی ادارے اولڈ ایج بینیفٹس انسٹٹیوشن(EOBI) سے مراعات کے حصول کے لئے مقامی  بزرگ شھریوں کی مدد کر رہے ہیں۔

اس مقصد کے لئے  موصوف علاقہ کے تمام بزرگ شھریوں کے فارم پر کرنے میں مدد کے علاوہ ان کو فوٹو سٹیٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں.

گزشتہ تین دنوں میں سینکڑوں فارم پر کیے گئے ہیں اور اب ان فارمز کو خود ناظم روح الامین صوابی میں سوشل ویلفیر افس جمع کرینگے .مقامی  بزرگ شہریوں نے ناظم روح الامین کی طرف سے پیش کردہ اس خدمت  کی زبردست الفاظ میں سراہنا کی اور انھوں خراج تحسین پیش کیا