قبرستان میں چھپایا گیا بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد

 
0
286

چارسدہ،مارچ 18 (ٹی این ایس):  پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے قبرستان میں چھپایا گیا بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کرلیں۔

چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے قبرستان میں زیر زمین چھپائی گئی بالٹی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ اور سات سو دو کارتوس برآمد کرلیے ہیں۔