شامی فورسز کے حملے جاری،مزید 37 شہری ہلاک

 
0
369

شام مارچ 18(ٹی این ایس): شامی فورسز کے مشرقی غوطہ پر حملے اور پیش قدمی جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید 37 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اب تک علاقے میں ہلاک افراد کی تعداد 1400 ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فورسزنے باغیوں کے زیر قبضہ 80 فی صد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اورمتاثرہ علاقے سے شہریوں کا انخلاء بھی جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فورسز نے مشرقی غوطہ پر فضائی حملے میں مزید سینتیس شہریوں کی ہلاک ہونے والے افراد متاثرہ علاقے سے منتقل ہونے کے لیے ایک جگہ جمع تھے۔