انتخابات کے نتائج کے بعد پی پی ،پی ٹی آئی والے ایکدوسرے کے سیاسی جنازے کو کاندھادیتے نظر آئینگے‘ عابد شیر علی

 
0
938

لاہورمارچ 18(ٹی این ایس)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کے سیاسی جنازے کو کاندھادیتے ہوئے نظر آئیں گے ،کارکردگی کے میدان میں دونوں جماعتیں ہی مقابلے میں شامل نہیں، انشا اللہ امسال موسم گرما میں بجلی کی پیداوار 24ہزار ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ایک انٹر ویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت میں آنے کے بعد کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے اور عوام کی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔ عوام اپوزیشن کی آڑ میں ملک سے دشمنی کرنے والوں کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کا حساب برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محاصل کی بنیاد پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،صوبے یاکمپنی کی بنیادپرکسی قسم کی تفریق نہیں کی جارہی۔بجلی کی ترسیلی لائنوں کو اپ گرڈ کیا جارہا ہے اور زائد بلنگ سے بچنے کیلئے بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں100 فیصد موبائل میٹر ریڈنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے پریشان ہیں کہ وہ انتخابی مہم میں عوام کو کیا منہ دکھائیں گے اسی لئے حکومت اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔ یہ عناصر پہلے بھی ناکام اورنا مراد رہے اور آئندہ بھی نتیجہ اس سے مختلف نہیں ہوگا۔