ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی کی برطرفی پرامریکی صدر خوشی سے نہال

 
0
481

واشنگٹن ،مارچ 18(ٹی این ایس) :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میکاب کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس اقدام کو ملک کے لیے خوش آئند قرار دیا،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی برطرفی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈریو میکاب کا نوکری سے برخاست کیا جانا ادارے کے محنتی اور ایماندار ملازمین کی کامیابی اور جمہوریت کے لیے ایک عظیم دن ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ انڈریو میکاب اپنے سابقہ باس جیمس کومی کا لاڈلا بچہ تھا، سابقہ ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمس کومی ایک ریا کار شخص تھا اور میکاب اس کا ہم رکاب تھا، دونوں کا گٹھ جوڑ آج ختم ہوا، یہ لوگ جانتے تھے کہ ادارے میں کہاں اور کس سطح پر کس طرح کی کرپشن ہو رہی ہے لیکن اس کے سدباب کے لیے کچھ نہیں کیا۔