اسلام آباد مارچ 20(ٹی این ایس)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت میں مریم نواز کے وکیل نے دستاویزات پراعتراض اٹھادیئے اور کہا کہ ملزمان کودی گئی ریفرنس کاپیوں میں 8 صفحات غائب ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس پر کیس کی سماعت کی۔واجد ضیاء نے عدالت میں شیزی نقوی کا بیان حلفی، حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان معاہدے کا خط، فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے تحت قائم کمپنیوں کی فنانشل دستاویزات، آف شور کمپنیوں سے متعلق فلو چارٹ، مختلف کمپنیوں کے مابین لین دین اور رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اور متحدہ عرب امارات ایمبیسی کا جوابی خط بھی پیش کیا۔