پاکستان کا بھارت میں سفارتی عملے کو ہراسا ں کرنے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

 
0
357

اسلام آباد مارچ 20 (ٹی این ایس) پاکستان نے بھارت میں سفارتی عملے کی ہراسگی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستانی سفارتکاروں کو بھارت میں تسلسل کے ساتھ ہراساں کئے جانے کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کروائی جائے گی، اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی معاملہ اٹھائیں گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت میں اپنے سفارتی عملے کی ہراسگی کے معاملہ پر نئی دہلی سے ہائی کمشنر سہیل محمود کو پہلے ہی مشاورت کے لئے واپس بلوالیا ہے جنہوں نے اعلیٰ حکام کو بھارت کے نازیبا رویے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی ہے۔ ملیحہ لودھی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شواہد کے طو رپر پیش کریں گی۔