ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت ،گلو کار سلمان احمد کا عمران خان کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان 

 
0
316

لاہو مارچ 20(ٹی این ایس)معروف گلوکار سلمان احمد نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 35 سال اپنی پارٹی کی حمایت کی تاہم اب ایسا ممکن نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے ٗتحریک انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تاہم میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔