تحریک انصاف کا  چیئرمین سینیٹ کو خط، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی

 
0
343

اسلام آباد، مارچ 21 (ٹی این ایس):تحریک انصاف نے  چیئرمین سینیٹ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ  وہ  سینٹ میں  انکا بھر پور ساتھ دیگی۔

خط سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے لکھا گیا۔ جس میں چیئرمین سینیٹ کو مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ  چئیرمین  آئین کے مطابق اکثریتی ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں،ایوان بالا کی ساکھ پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا،کسی بھی عدم اعتماد تحریک میں چیئرمین سینیٹ کا غیر مشروط ساتھ دیں گے، ایوان بالا اور چیئرمین سینیٹ کا تقدس ہر حال میں بحال رکھیں گے۔