صادق سنجرانی کومعدے میں تکلیف کے باعث پولی کلینک لی جایا گیا، ڈاکٹرز کے پینل نے  معائینہ کیا

 
0
500

اسلام آباد،اگست 26 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ  اور قائم مقام صدرمملکت صادق سنجرانی کومعدے کی تکلیف کے باعث پولی کلینک لی جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے پینل نے ان کا  طبی معائنہ کیا۔پیٹ میں درد کی شکایت پر قائم مقام صدر کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے تاحال انکی طبیعت کے حوالےسے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے ابھی تک طبی معائنہ جاری ہے ،رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر انکو مزید اسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت صدر پاکستان ممنون حسین اپنے آخری سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں جس کے بعد انکی غیر حاضری پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہی قائم مقام صدر پاکستان ہیں۔