ایم کیو ایم نے کراچی کی بربادی میں کسر نہیں چھوڑی، سعید غنی

 
0
297

کراچی مارچ 21(ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شہر میں چائنا کٹنگ اور پارکوں پر قبضے کا آغاز مصطفیٰ کمال کے دور میں ہوا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وسیم اختر بتائیں وزیراعلیٰ کی جانب سے شہری حکومت کو دیئے گئے اضافی 10 ارب روپے کہاں خرچ کیے۔