لیاری میں ریلی: بلاول بھٹو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری

 
0
270

بلاول بھٹو کو 5 جولائی تک جواب جمع کرنے کی ہدایت
بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کا مقدمہ درج: پولیس کا ملزمان کی شناخت کا دعویٰ
کراچی جولائی3 (ٹی این ایس) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یکم جولائی کو لیاری میں نکالی جانے والی ریلی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے علم میں نہیں تھی۔ نوٹس کے متن کے مطابق ریلی کی اطلاع اور اجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو 5 جولائی تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس کا جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سنگین کارروائی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری پہنچے جہاں بہار کالونی میں مشتعل افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور قافلے پر پتھراؤ بھی کیا جس پر انہیں فوری طور پر وہاں سے جانا پڑا۔واقعے کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 13 مقامی اور 400 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں بلوا کرنے، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔