عام انتخابات 2018: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تعداد جاری کر دی

 
0
291

عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، جس میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن نے جاری کردی۔
اسلام آبادجولائی3 (ٹی این ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد جاری کردی۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 675 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔دوسری جانب چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 8 ہزار 895 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 303 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 1007 امیدوار حصہ لیں گے۔خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 760 اور صوبائی اسمبلی کے لیے ایک ہزار 264 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے ایک ہزار 696 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے 4 ہزار 242 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کی تعداد 872 ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے لیے 2 ہزار 382 امیدوار میدان میں ہیں ۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 نشستوں کے لیے 44 امیدوار میدان میں ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، جس کے لیے امیدواروں نے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کردیا ہے۔