کامران اکمل کی پی ایس ایل کی تیز ترین ہاف سنچری،17گیندوں پر 54رنز بنائے

 
0
373

لاہور ، مارچ 21 (ٹی این ایس):  پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین ہاف سنچری بنا لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف جاری میچ میں جارحانہ بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کامران اکمل نے 17گیندوں پر 54رنز بنا کر پی ایس ایل میچز کی اب تک کی تیز ترین ہا ف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔کامران نے 16اوور ز کے میچ میں کراچی کنگز کے فاسٹ باولر عثمان شنواری کے اوور میں 2چھکے ، 3چوکے اور ایک سنگل رن لیا ۔بعدازاں اسامہ منیر کے اوور میں کامرا ن نے 2چھکوں، ایک چوکے اور سنگل رن کے ساتھ پی ایس ایل کی تیز ترین ہاف سنچری بنا ڈالی۔واضح رہے کہ اس سے قبل رونچی نے 19گیندوں پر ہاف سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔