دارالحکومت: رورل زون میں تین ماہ کے دوران قتل اور اغوا سمیت سنگین نوعیت کی 304وارداتیں رونما ہوئیں، رپورٹ

 
0
366

اسلام آباد، مارچ 21 (ٹی این ایس):  دارالحکومت کے  رورل زون میں تین ماہ کے دوران قتل اور اغوا سمیت سنگین نوعیت کی 304وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔

پولیس  کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق  اس عرصہ کے دوران قتل کے آٹھ مقدمات میں سات مقدمات تاحال زیر تفتیش ہے جبکہ اغوا  اورجنسی بداخلاقی کے 20مقدمات میں تاحال دو کے چالان 4کی اخراج رپورٹ بنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کار موٹر سائیکل چوری کے  24مقدمات میں سے تاحال 23اورنقب زنی کے 26مقدمات تاحال زیر تفتیش ہے ۔

رپورٹ کے مطابق رورل پولیس نے 304مقدمات میں 11ملزمان کو 153مقدمات کے چالان مکمل کر لیے۔

دوماہ کے دوران تین کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی بھی برآمد کی گئ۔