کویت میں بڑی عمر کی بھارتی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کی تحقیقات

 
0
374

کویت سٹی , مارچ 22(ٹی این ایس) :کویت نے گھریلو ملازماؤں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے حال ہی میں اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے لیکن اس عزم کو عملی جامہ پہنانے کی ابھی نوبت نہیں آئی ہے اور بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی عمر کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بائیس سالہ تارکِ وطن بھارتی نوجوان نے اپنی شکایت میں یہ دعویٰ کیا کہ اس کی ماں کو ایک مقامی شخص نے زیر حراست رکھا ہے اور اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔اس مدعی کی بہن ہونے کی دعوے دار ایک اور عورت نے اس دعوے کی صحت سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی ماں کے ساتھ ایسا کچھ واقعہ رو نما نہیں ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس بھارتی کی شکایت ملنے پر اس ضعیف العمر خاتون کو اسپتال منتقل کیا تھا اور ڈاکٹروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس عورت کی حالت تسلی بخش اور بہتر ہے۔یہ معلوم ہوا ہے کہ مدعا علیہ کویتی اس بڑی عمر کی عورت کا کفیل نہیں تھا ۔اس لیے اس تارکِ وطن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔