احتساب عدالت کے حکم پر احد چیمہ کا میڈیکل چیک اپ، ڈاکٹروں نے ذہنی جسمانی طور پر فٹ قراردیدیا

 
0
315

لاہور مارچ 23(ٹی این ایس) آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب کی حراست میں دل کی تکلیف ہونے اور بلڈ پریشر بڑھنے پر احتساب عدالت نے نیب کو فوری سخت حفاظت میں پی آئی سی سے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ زرائع کے مطابق احتساب عدالت میں احد چیمہ کے وکیل چودھری ظہیرالدین نے احد چیمہ کا میڈیکل کرانے کے لیے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کو دل کی تکلیف ہے اور ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ 2015ئسے پی آئی سی میں چیک کراتے تھے اس وقت وہ نیب کی حراست میں ہیں اور انہوں نے اپنا چیک اپ بھی نہیں کرایا جس سے دبا? کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے اور دل کی تکلیف بھی محسوس کررہے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا فوری پی آئی سی سے میڈیکل کرانے کا نیب کو حکم دیا جائے اس پر احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے فوری نیب کو حکم دیا احد چیمہ کا سخت سیکورٹی میں میڈیکل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چیک اپ کرایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کا گزشتہ روز شیخ زائد ہسپتال میں چیک آپ کروا دیا گیا۔ اخباری ذرائع سے معلوم ہوا ہے ڈاکٹروں کی جانب سے احد چیمہ کو ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔