پی ایس ایل فائنل کھیلنے اسلام آباد یونائیٹڈ بھی کراچی پہنچ گئی

 
0
330

اسلام آباد ،مارچ24(ٹی این ایس):پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی دبئی سے کراچی پہنچ گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور فہیم اشرف پہلے ہی لاہورسےکراچی پہنچ گئے تھے۔پی ایس ایل تھری کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم ملکی کھلاڑیوں میں لیوک رونکی،جے پی ڈومینی،سمت پٹیل،سیموئل بدری اوراسٹیون فن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کے کھلاڑی گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل اتوار کو ہوگا ، پہلے اور دوسرے ایونٹ کی فاتح ٹیمیں اسلام آباد یونائيٹڈ اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی ۔ دونوں ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں کرکٹ کے چاہنے والوں میں جو ش و خروش پایا جاتا ہے۔