پی ایس ایل کی اختتامی تقریب ، کھلاڑیوں کا رقص، شائقین کا جوش

 
0
778

کراچی،مارچ 25(ٹی این ایس):پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کی اختتامی تقریب کا جاری ہے، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کھچا کچ بھرا ہوا ہے اور متوالوں کا جوش قابل دید ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ حکومت سے سپورٹ نہ ملتی تو یہ دن نہیں آسکتا تھا، اس ایونٹ کے کامیاب بنانے والے تما م افراد کو سلام پیش کرتا اور شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پولیس، رینجرز اور فوج نے کراچی شہر کو محفوظ بنایا ہے، ہمارے بہادر شہدا نے شہر کے امن کے لئے خون بہایا۔

نجم سیٹھی نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اللہ نے ہم سب کی دعائیں قبول کی ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے سب کو ویلکم کرتا ہوں ، آج کے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی آئے گی۔

اختتامی تقریب میں  آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، اسٹرنگز سمیت دیگر گلوکارپرفارم کررہے ہیں، جن کے گانوں پر کھلاڑیوں اور شائقین نے خوب رنگ جمارکھا ہے۔

پشاور زلمی کے حسن علی اور کپتان ڈیرین سیمی بھی گانوں پر جھوتے نظر آئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا جوش بھی قابل دید تھا۔ اسلام آباد کے کپتان جے پی ڈومینی جب اسٹیج پر آئے تو شائقین نے زبردست تالیاں بجالی کا ان کا استقبال کیا، جے ڈومینی نے جواب میں کہا ’’السلام و علیکم کراچی، جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت پیار مل رہا ہے۔ اسٹرنگز کے گیت پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی، حسن علی اور فلیچر نے اسٹیج پر آکر رقص کا مظاہرہ کرے سماں باندھ دیا، جس کی شائقین نے بھرپور داد دی۔

سیمی نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا’’پخیر راغلے‘‘، ’’کیسے ہو کراچی‘‘۔ یہی نہیں اسٹیج سے جاتے ہوئے سیمی نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔ علی ظفر نے ’’پھر سیٹی بجے گی‘‘ گاکر سماں باندھ دیا۔