صوابی میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور  جاں بحق

 
0
424

صوابی، مارچ 25 ( ٹی این ایس):صوابی میں پہاڑی تودہ گرنے سے کئی مزدور کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔

ٹی این ایس کو فوری طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملبے تلے دب جانے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ سانحہ آج شام صوابی کے مانیری بالا کے قریب پہاڑی پر اسوقت پیش آیا جب مزدور  ماربل نکالنے میں مصروف تھے۔ علاقہ میں امدادی کاروئیاں جاری ہیں۔ ابتداء میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچاؤ کاروائی کی ، بعد ازاں پولیس اور پیشہ ور امدادی ٹیمیں  جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔