پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ 

 
0
341

لاہور فروری 1( ٹی این ایس) محکمہ داخلہ نے پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔بتایا گیا ہے کہ پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کے امتحانات کا آغاز تین فروری سے ہو گا۔ امتحانات میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144لگا دی۔ اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی سنٹرز کی سکیورٹی مکمل کرائی جائے۔ امتحانی سنٹرز کے اردگرد موبائل پولیس سکواڈ کو یقینی بنایا جائے۔ امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سو میٹر کے علاقے میں موبائل فونز اور گائیڈ لے جانے پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے انتظامات کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، آر پی اوز اور سی سی پی اوز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا۔