جی نائن تھری میں ٹارگٹ کلنگ کی کوشش، نوجوان زخمی

 
0
433

اسلام آباد، مارچ 25 ( ٹی این ایس):تهانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سیکٹر جی نائن تهری ابن سینا روڈ پر موٹر سائیکل سوار کی  فائرنگ سے  نوجوان شدید زخمی ہوگیا. جسے پمز ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے.

اتوار کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب محمد عثمان نامی نوجوان سیکٹر جی نائن تهری ابن سینا روڈ کی طرف سے  جارہا تها کہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسے روکا اور گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہوگیا.مضروب نوجوان کو پمز ہسپتال شفٹ کرا دیا گیا ہے.