یکساں نظامِ صلوٰۃ: تنخواہ دار علماء کو ہی مدعو کیا گیا،حکومت کی مطلوبہ سنجیدگی کے بغیر اس قانون پر عملدرآمد ممکن نہیں، علماء کرام

 
0
671

اسلام آباد، مارچ 25 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کیلئے تمام مسالک کے علماء سے مشاورت شروع کر دی لیکن کیا اس مشاورت سے بننے والے مسودے پر عملدرآمد ہو سکے گا ایسا بظاہر ناممکن نظر آتا۔

علماء کرام نے اگرچہ حکومت کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے تاہم وہ مشاورتی اجلاس میں محکمہ اوقاف کے تنخواہ دار علماء کو ہی مدعو کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت کی مطلوبہ سنجیدگی کے بغیر بظاہر اس قانون پر عملدرآمد ممکن نظر نہیں آتا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی قانون سازی سے ملک میں فرقہ بندی پر قابو پایا جاسکے گا اور ساتھ ہی مسلک کی بنیاد پر نفرت بھی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔