مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ دو دہشت گرد ہلاک

 
0
467

مہمندایجنسی مارچ 26(ٹی این ایس)مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی مہمند ایجنسی کے علاقے تور خرمیں کی گئی جس میں فرنٹیئر کور اور دیگر سیکورٹی اداروں نے حصہ لیا۔فرنٹیئر کور کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔