گولڈہ پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، دس نوجوانوں کو گرفتار،درجنوں پتنگیں قبضے میں لے لیا

 
0
384

اسلام آباد، مارچ 26 (ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے دس نوجوانوں کو گرفتارکرکے درجنوں پتنگیں قبضے میں لے لی ہیں۔پولیس کے مطابق سیکٹر ای الیون تھری سے دس نوجوانوں کو گرفتارکیاگیاہے جو پابندی کے باوجود پتنگ بازی کررہے تھے جن کے قبضے سے تیس عددپتنگ بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پر زیردفعہ ایک سواٹھاسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔