پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  میں پولیس اولمپکس کی اختتامی تقریب ،آئی جی اسلام آباد کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

 
0
353

اسلام آباد، مارچ 26 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس اولمپکس کی اختتامی تقریب پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمدچوہان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر محمود ستی کے علاوہ تمام اے آئی جیز ،ایس ایس پیز ،ایس پیز ،کھلاڑیوں اور پولیس جوانوں نے کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرا اعظم نے تقریب کے آغاز میں پولیس اولمپکس کے انعقاد پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اولمپکس میں باڈی بلڈنگ،کرکٹ ،فٹ بال،والی بال،ریسلنگ کا انعقاد کروایا گیا جس میں 2016 کھلاڑیوں نے بھرپورطریقے سے حصہ لیا ۔اس سارے ایونٹ کو کامیاب کروانے پر انہوں نے سپورٹس آفیسر محمد ایوب اعوان سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر اے ایس آئی محمد طاہر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

آئی جی اسلام آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ تمام افسران نے انتھک محنت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ہے جس پر آپ داد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا پولیس کی ڈیوٹی انتہائی سخت ہوتی ہے اور اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں ہمارے ذہنوں کو تبدیل کر کے مثبت رجحان پیدا کرتی ہیں ۔ہم لمبی ڈیوٹیز کی وجہ سے اپنی فیملیزکو بھی وقت نہیں دے پاتے اس لئے ہم نے ایک لائحہ عمل بنایا ہے کہ ہر ہفتے جوانوں کو مختلف قسم کی صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رکھا جائے ۔اس ایونٹ میں آپ سب کی بھرپور دلچسپی لینے کی بناء پر آئندہ ان گیمز میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورا سال اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہئیں۔آئی جی نے مزید کہا کہ ہماری عزت آپ جوانوں کی وجہ سے ہے اور آپ کے اچھے کاموں کی وجہ سے محکمہ کی نامی ہوتی ہے ، انہو ں نے کہاکہ دنیا میں کو ئی چیز نا ممکن نہیں انسان کو نیک نیتی سے کا م کر تے ہو ئے آ گے بڑھنا چاہیے تو کا میا بی مل ہی جا تی ہے انہو ں نے کہ ہم سب نے مل جل کر کا م کر نا ہے اور اس میں تیز ی لا نی ہے۔