آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم کا سالانہ انسپیکشن کے تحت اڈیالہ جیل کے دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور تفریحی پروگراموں سے محظوظ ہوئے

 
0
1813

راولپنڈی، مارچ 27 (ٹی این ایس): آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم نے منگل کے روز سالانہ انسپیکشن کے تحت اڈیالہ جیل کے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نوید رؤف، سپر انٹنڈنٹ سنٹرل جیل سعید اللہ گوندل اور دیگر افسران بجہ ان کے ہمرا ہ تھے۔

 مہمان خصوصی نے کٹ پریڈ کا معانی کیا اور اسمیں شامل 50 ملازمین کے حق میں یک ہزار روپے فی کس کا اعلان کرنے کے علاوہ جیل میں فرسٹ لیڈی وارڈ بیسک ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی 6 لیڈی وارڈرز کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈز سے نوازا۔

 آئی جی شاہد سلیم نے جیل میں زیر تعمیر ترقیاتی سکیمز کا دورہ کیا اور اس موقع پر درپیش مسائل بھی سنے۔ انھوں نے وارڈرز لائن،ملاقات شیڈ، انتظار گاہ اور استقبالیہ کا بھی معائینہ کیا۔ بعد ازاں آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے جملہ عملہ سے خطاب کرتے ہوئے انکی فلاح و بہبود اور محکمہ میں لائے جانے والی تمام کوششوں سے آگاہ کیا۔مہمان خصوصی نے سٹاف کالونی کا بھی تفصیلی دورہ کیا

اور جیل کالونی میں افسران اور دیگر عملہ کے بچوں کی تفریح اور کھیلوں کے لئے بنائے گئے میدانوں کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان کئی کھیلوں کے مقابلے بھی کرائے گئے جنھیں بعد ازاں مہمان خصوصی نے انعامات دئے۔

 آےئ جی جیل خانی جات نے سٹاف کالونی کے پارک میں فیملی فن گالا میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کی ، گالہ میں جیل عملہ کے افراد خانہ نے بھی شرکت کی اور مختلف تفریحی پروگرام پیش کئے ۔